طاہرالقادری کل تک دہری شہریت اور حق دعویٰ کا جواب جمع کرائیںسپریم کورٹ
دہری شہریت رکھنے والے افرادصرف الیکشن نہیں لڑ سکتے جبکہ میں نے بطور ووٹر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے،طاہرالقادری
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کہا ہے کہ وہ کل تک دہری شہریت اور حق دعویٰ کا جواب جمع کرائیں اور بتائیں کہ کیا دہری شہریت والے کی پاکستان سے وفاداری بنتی ہے
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بارعدالت میں حاضر ہوا ہوں، میں نے بھی عدلیہ کی آزادی میں حصہ لیا جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنے کیس پر بات کریں باقی باتیں چھوڑیں، عدالت کو مطمئن کریں کہ کیس میں آپ کا کیا دعویٰ ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا دہری شہریت رکھنے والے کی پاکستان سے وفاداری بنتی ہے، کیا آپ کینڈا کی شہریت لینے کا حلف پڑھ کر سنا سکتے ہیں جواب میں طاہرالقادری نے کہا کہ ان کے پاس ابھی حلف نامے کی کاپی موجود نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل تک دہری شہریت کے حوالے سے عدالت میں جواب جمع کروادیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ پاکستانی شہری ہیں جس پر طاہرالقادری نے کہا کہ جی 2005 میں دہری شہرت لی تھی، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر سوال اٹھانے والوں کی اہلیت دیکھیں گے، پارلیمنٹ 18 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، انہوں نے کہا کہ کیس کا تفصیلی جائزہ کل لیا جائے گا جس کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پاکستانی قانون میں آرٹیکل 14 کے تحت اجازت ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوسرے ممالک کی شہریت بھی رکھ سکتے ہیں، دہری شہریت رکھنے والے افراد صرف الیکشن نہیں لڑ سکتے جبکہ میں نے بطور ووٹر درخواست دی ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق دہری شہریت رکھی جاسکتی ہے، دہری شہریت کے حوالے سے عدالت میں کل جواب پیش کروں گا۔