ایک مخصوص طبقہ نہیں چاہتا کہ ملک میں جمہوری نظام برقرار رہے مخدوم امین فہیم

طاہر القادری قوم کو بتائیں کہ انہیں مارشل لا لگنے کے بارے میں کس نے کہا تھا، مخدوم امین فہیم

ہر دور میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوئیں لیکن اب تمام جماعتیں جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہیں، امین فہیم فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نےکہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے مگر ایک مخصوص طبقہ نہیں چاہتا کہ ملک میں جمہوری نظام برقرار رہے۔


مخدوم ہاوس مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم نےکہا کہ ہر دور میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوئیں لیکن اب تمام جماعتیں جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہیں ، انہوں نےکہا کہ طاہر القادری سے کنٹینر میں ہونے والے مذاکرات پر حکومت نے سو فیصد عمل کیا لیکن پتہ نہیں کیوں طاہر القادری کے خدشات اورتحفظات دور نہیں ہو سکے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہر القادری قوم کو بتائیں کہ انہیں مارشل لا لگنے سے متعلق کس نے کہا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story