رومان رئیس بھی کاؤنٹی کرکٹ کا حصہ بننے کے لیے تیار
کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے تجربہ میں اضافہ ہو گا اور کھیل میں نکھار آئے گا، رومان رئیس
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس بھی کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کیلیے تیار ہیں۔ ڈرہم نے ان کو بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔
پیسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کاؤنٹی ڈرہم نے رابطہ کیا ہے، معاہدہ طے پا جانے پر اگلے سیزن میں ڈرہم کی نمائندگی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے تجربہ میں اضافہ ہو گا اور کھیل میں نکھار آئے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : رومان رئیس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 214 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل رومان رئیس کو اگرچہ محمد عامر کی انجری کے باعث صرف ایک میچ میں شمولیت کا موقع ملا تاہم انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قبل ازیں قومی کپتان سرفراز احمد، جنید خان، محمد عامر اور سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، شعیب ملک، وہاب ریاض، سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد سمیع، محمد حفیظ، حسن علی اور کامران اکمل آج شروع ہونے والی کیریبین کرکٹ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔