عامر خان کا اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

فریال نے ہمیشہ مجھ پر جتایا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، عامر خان


ویب ڈیسک August 04, 2017
فریال نے ہمیشہ مجھ پر جتایا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، عامر خان - فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ میں ابھی دبئی میں موجود ہوں۔ انہوں نے فریال کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔



ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ فریال نے ہمیشہ مجھ پر جتایا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور وہ شخص اینتھونی جوشوا ہے۔



پاکستانی نژاد باکسر نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اینتھونی سے کسی قسم کا حسد نہیں رکھتا لہذا اس شخص کی تصویریں بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

https://twitter.com/amirkingkhan/status/893459357383495686

باکسر عامر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے فریال کے لیے اپنے خاندان اور دوستوں کوچھوڑا، اب اسے طلاق دے رہا ہوں اور فریال سےعلیحدگی پر کوئی دکھ نہیں۔

https://twitter.com/FaryalxMakhdoom/status/893460693386768384

عامر خان کی اہلیہ فریال نے بھی اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم نے اپنے خاندان کو میری وجہ سے نہیں چھوڑا، بلکہ اس وجہ سے چھوڑا کہ انہوں نے تمہیں لوٹا، غلط خبریں دینا بند کریں جب کہ دوسرے باکسر پر صرف اس لیے الزام لگا رہے ہو کیوں کہ آپ کا اپنا باکسنگ کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/FaryalxMakhdoom/status/893461467206483968

دوسری جانب برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے فریال مخدوم سے ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی فریال سے نہیں ملا، میں اپنی خاتون کے ساتھ خوش ہوں، عامر خان اور فریال معاملات آپس میں نمٹائیں جب کہ مجھے لگتا ہے کسی نے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلئے ہیں۔



واضح رہے کہ عامر خان کی اپنے اہلخانہ سے بھی تلخی ہوئی تھی اور وہ اہلیہ کو لے کر والدین سے الگ ہو گئے تھے، باکسر کی نازیبا وڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس پر فریال نے کہا تھا کہ ان کے کسی دوست نے یہ حرکت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔