پوپ بینی ڈکٹ کا 28 فروری کو مستعفی ہونے کا اعلان
بینی ڈکٹ نے جان پال دوئم کے انتقال کے بعد 19 اپریل 2005 کو پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے 28 فروری کو مستعفی ہونے کااعلان کیا ہے۔
ویٹی کن سے جاری ایک اعلامیے میں پوپ بینی ڈکٹ نے کہا کہ ان کی صحت اور جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث وہ مزید فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کچھ دنوں میں ان کی صحت مزید خراب ہوئی ہے جس کے بعد وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ پوپ بینی ڈکٹ نے جان پال دوئم کے انتقال کے بعد 19اپریل 2005کو یہ عہدہ سنبھالا تھا ،بینی ڈکٹ کئی صدیوں میں مستعفیٰ ہونے والے پہلے پوپ ہیں۔

ویٹی کن کے ترجمان کے مطابق پوپ بینی ڈکٹ کے اس فیصلے سے خود ان کے قریبی ہم عصر بھی نا واقف تھے، ترجمان نے کہا کہ پوپ بینی ڈکٹ 28 فروری کو مستعفی ہو جائیں گے اور اس کے بعد ان کے عہدے پر نئے پوپ کا اعلان مشترکہ فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔