نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے عمران خان

مسلم لیگ ن اداروں اور سیاسی مخالفین پر حملے کررہی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک August 04, 2017
مسلم لیگ ن اداروں اور سیاسی مخالفین پر حملے کررہی ہے، عمران خان — فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ غنڈہ گردی پر اترآئی ہے، مسلم لیگ (ن) اداروں اور سیاسی مخالفین پر حملے کر رہی ہے۔



ایک اور ٹویٹ میں چیرمین تحریک انصاف نے لال حویلی میں شیخ رشید پر (ن) لیگیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید پر حملے کی کوشش



واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر حملے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی عملے نے ناکام بنا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔