مشتاق احمد نے آئی پی ایل کے لئے دہلی ڈیئر ڈیولز سے معاہدہ کر لیا

مشتاق احمد ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز کی بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے مارچ میں دہلی جائیں گے۔


ویب ڈیسک February 11, 2013
مشتاق احمد اس وقت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نےآئی پی ایل میں سہواگ کی ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز سےبولنگ کوچ کی حیثیت سے ایک سال کا معاہدہ کر لیا۔

42 سال کے لیگ اسپنر آئی پی ایل میں کوچنگ کا معاہدہ کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل وسیم اکرم نے آئی پی ایل کے لئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

مشتاق احمد اس وقت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، مشتاق احمد ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز کی بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے مارچ میں دہلی جائیں گے۔

مشتاق احمد نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 52 ٹیسٹ میچز میں 185 اور 144 ون ڈے میں160 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں