غیر قانونی اسلحہ کیس میں سلمان خان کی عدالت میں پیشی

بالی ووڈ اسٹار نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، وکیل سلمان خان

بالی ووڈ اسٹار نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، وکیل سلمان خان - فوٹو: بھارتی میڈیا

KARACHI:
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں آج عدالت میں پیش ہو کر 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں آج بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے اور 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، اس دوران جج نے ان سے چند بنیادی سوالات بھی پوچھے مگر 5 منٹ تک سوال جواب کرنے کے بعد کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سلمان خان کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا


عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عدالت کی معمول کی کارروائی تھی جب کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے سلمان خان کو اگلی پیشی پر 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر کو پڑھیں؛ سلمان خان کوغیر قانونی اسلحہ کیس میں 7 سال قید کی سزا کا امکان

واضح رہے کہ سلمان خان پر 1998 میں فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے دوران جودھ پور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس بھی دائر کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں سلو میاں کو 2 بار جیل بھی جانا پڑا مگر جنوری 2017 میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری کر دیا تھا تاہم پروسیکیوشن نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی تھی۔
Load Next Story