ن لیگ گندی سیاست سے باز رہے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے شفقت محمود

پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کے معاملہ پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی مسترد کر دی


ویب ڈیسک August 04, 2017
جن کو ہماری شکلیں پسند نہیں، وہ شفاف انکوائری کیسے کر سکتے ہیں، شفقت محمود۔ فوٹو: این این آئی

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے عائشہ گلالئی کے معاملے پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم بننا چاہیئے جب کہ مسلم لیگ (ن) گندی سیاست سے باز رہے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ عائشہ گلالئی معاملے کے پیچھے حکمران جماعت ہے، معلوم تھا ہمارے خلاف گندی مہم چلائی جائے گی جب کہ انہیں بتانا چاہتے ہیں ایسی گندی سیاست سے باز رہیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور

شفقت محمود نے عائشہ گلالئی کے الزامات کے لیے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جن کو ہماری شکلیں پسند نہیں، وہ شفاف انکوائری کیسے کر سکتے ہیں، تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم بننا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی ہے جب کہ تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔