قومی ایئرلائن کا طیارہ مسقط ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسقط ایئر پورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا، ڈائریکٹرفلائٹ سیفٹی ایئرپورٹ

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسقط ایئر پورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

پی آئی اے کا طیارہ عمان کے دارالحکومت مسقط ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گیا، طیارے میں 70مسافرسوارتھے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مسقط ایئرپورٹ کے فلائٹ سیفٹی ڈائریکٹرعلی الزوائیدی نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازبوئنگ 737جو اسلام آباد سے آرہی تھی لینڈنگ گیئرنہ کھلنے کے باعث حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گئی۔


علی الزوائیدی کے مطابق طیارے میں موجود مسافر اورعملہ محفوظ رہا اوران کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسقط ایئر پورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کے لینڈنگ گیئر ٹوٹنے کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں معمولی فنی خرابی ہو ئی تھی۔
Load Next Story