شام میں 2 خودکش کار بم دھماکے14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک متعدد زخمی

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملے سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز اور ملٹری انٹیلی جنس کی عمارتوں کے سامنے ہوئے

زخمی اہلکاروں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے، غیرملکی خبررساں ایجنسی فوٹو: رائٹرز

شام کے مشرقی جنوب میں واقع صوبہ حساکیح میں 2 خودکش کار بم دھماکوں میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملے شدادا ٹاؤن میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز اور ملٹری انٹیلی جنس کی عمارتوں کے سامنے باغی گروپ ''النصرا فرنٹ'' نے کیے جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق خودکش حملے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ''النصرافرنٹ '' کو امریکا نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دیا تھا اور یہ تنظیم شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہے۔
Load Next Story