چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی خواہش پر ایک بار پھر پانی پھیر دیا

چین نے مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں بھارتی قرارداد ایک بار پھر روک دی


ویب ڈیسک August 04, 2017
چین نے مسعود اظہر کے خلاف بھارتی قرارداد ایک بار پھر روک دی - فوٹو : فائل

چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد ایک بار پھر روک دی۔

بھارت مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لا چکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور ایک بار پھر بھارت کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اقوام متحدہ میں مسعوداظہرپرپابندی کی مخالفت کریں گے،چین

بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے فروری میں سلامتی کونسل میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد تکنیکی بنیادوں پر 3 ماہ کے لیے روکی تھی جس کی میعاد 2 اگست کو پوری ہونی تھی تاہم چین نے ایک بار پھر مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی میں ناکامی پر بھارت چین پر برہم

بھارتی وزیرخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم صرف امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ تمام ممالک جن سے ہمارے دہشت گردی سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں وہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مسعود اظہر سے متعلق بھارت ٹھوس شواہد فراہم کرے، چین

واضح رہے بھارت مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ حملے سمیت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیتا ہے جب کہ پاکستان پر جیش محمد کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کرتا ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ بھارتی الزام کو مسترد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔