ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ احمقانہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

اس معاہدے سے نیویارک نے کچھ حاصل نہیں کیا، امریکی صدر


ویب ڈیسک August 05, 2017
اس معاہدے سے نیویارک نے کچھ حاصل نہیں کیا، امریکی صدر - فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ معاہدے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے ساتھ طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کو "احمقانہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے نیویارک نے کچھ حاصل نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تزویراتی ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے اور نیوکلیئر معاہدے سے امریکا کو کچھ نہیں ملے گا جب کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کے احمقانہ معاہدے طے کرنے کے لیے یہ شخصیات کہاں سے ملیں، اس طرح کے کام مجھے مار دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں