برطانوی ماہرین نے علما کے قتل میں ملوث ایک شخص کو فوٹیج میں قابل شناخت قراردیدیا

سی سی ٹی وی فوٹیج سے تمام قاتلوں کوشناخت نہیں کیا جاسکتا تاہم ایک شخص کو پہچانا جاسکتا ہے، برطانوی ماہرین

ٹارگٹ کلرز نے گزشتہ ماہ شارع فیصل پر دن دیہاڑے 3 علما کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
برطانوی ماہرین نے کراچی میں گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونےوالے 3 علما کے قتل میں ملوث ایک قاتل کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے قابل شناخت قرار دے دیا۔


برطانوی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کراچی پولیس کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ علما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی شناخت کے لئے بھیجی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج واضح نہیں اس لئے تمام قاتلوں کوشناخت نہیں کیا جاسکتا تاہم فوٹیج میں موجود ایک شخص کو پہچانا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے 3 علمائے کرام کو قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت میں کراچی پولیس کی ناکامی کے بعد وڈیو کو برطانوی تحقیقاتی مرکز بھیجا گیا گیا تھا ۔
Load Next Story