سڈنی میں کل ’’ایکسپریس ایکسپو‘‘ پاکستانیوں کو شدت سے انتظار

اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے، ملک سعد بوبی، مہمانوں کو عشائیہ دیا

روزنامہ ایکسپریس کا ویب ایڈیشن سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، شرجیل راجا، رانا احسان۔ فوٹو: فائل

DOHA:
''ایکسپریس ایکسپو'' سے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کواپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلیے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

''ایکسپریس پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو'' کے سلسلہ میں پاکستان سے آسٹریلیا آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ٹرسٹی پاکستان ایسوسی ایشن ملک سعد بوبی نے عشائیہ کا اہتمام کیا، اپنے خطاب میں انھوں نے کہا سڈنی میں مقیم پاکستانیوں کیلیے ایکسپریس میڈیا گروپ کی یہ ایکسپو انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہاں رہنے والے پاکستانی 6 اگست کو ہونے والی ایکسپو کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس ایکسپو سے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کواپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلیے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔


شرجیل راجہ اور رانا احسان نے کہا ایکسپریس میڈیا کی یہ کوشش پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلیے معاون ہوگی۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کے اخبار روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو دنیا بھر کی طرح آسٹریلیا میں رہنے والے پاکستانی بھی دلچسپی اور توجہ سے پڑھتے ہیں۔ ایکسپریس کا ویب ایڈیشن سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس ایکسپوکے کوآرڈینیٹر راجا تاثیر نے کہا اس ایکسپو میں شرکت کے خواہشمند بڑی تعداد میں رابطہ کر رہے ہیں، کل6 اگست بروز اتوارکو سڈنی کے اورین سینٹر میں دن11بجے افتتاحی تقریب میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے نمایاں پاکستانی شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسپریس پبلیکشینز اعجاز الحق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایکسپریس گروپ اظفر نظامی، محمد اصغرگوریا سی ای او فاسٹ مارکیٹنگ ، قیصر محمود ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاسٹ مارکیٹنگ ، فیصل شبیر ایڈمن ڈائریکٹر فاسٹ مارکیٹنگ ، فراست علی سی ای او فرنٹ لائن مارکیٹنگ، ایکسپریس ٹیم کے ارکان شرمین خرم، منیر حسین، سیف الاعظم خان اور ناصر محمود نے بھی شرکت کی۔
Load Next Story