
افغان فوج کے لیفٹیننٹ جنرل زمان وزیری اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ کے درمیان ملاقات میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
افغان فوج کے 7 رکنی وفد نے لیفٹیننٹ جنرل زمان وزیری کی قیادت میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ سے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز اور آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی، ملاقات کے دوران باہمی مفاد کے سیکیورٹی امور اور بارڈر سیکیورٹی طریقہ کار سے متعلق تحفظات پر بھی بات چیت کے علاوہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن اور استحکام اسی صورت میں ممکن ہے جب ایک دوسرے سے تعاون کو بڑھایا جائے اور غیرمعمولی اقدامات کر کے دہشت گردی کو کنٹرول کیاجائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔