کراچی ڈیفنس میں گیس پائپ لائن میں دھماکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دھماکا ڈیفنس تھانے کے پیچھے واقع نالے کی پائپ لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔


ویب ڈیسک February 11, 2013
دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور کورنگی جانے والے راستوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈیفنس کے علاقے میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکا ڈیفنس تھانے کے پیچھے واقع نالے کی پائپ لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا، امدادی کارروائیوں کے لئے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں تاہم دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور کورنگی جانے والے راستوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو ہراست میں لیا گیا جبکہ سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق حملہ ڈیفنس سب اسٹیشن پر تخریبی کارروائی کی گئی جس سے اسٹیشن کی جالی، چھت اور ریکارڈز کو نقصان پہنچا اور واقعہ نیپا چورنگی حملے سے مماثلت رکھتا ہے تاہم پائپ لائن کو نقصان نہیں پہنچا اور گیس کی فراہمی جاری ہے۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق ڈیفنس نالے میں دھماکے کے لئے پلنٹڈ آئی ای ڈیوائس استعمال کی گئی اور بارودی مواد 200 گرام تھا جبکہ دھماکے کا نشانہ سوئی گیس کی تنصیب تھی۔

اس سے قبل ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ حملہ سوئی سدرن کے سب اسٹیشن پر نہیں کیا گیا تھا، دھماکا گیس پائپ لائن میں ہوا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |