رینجرزنے ڈاکٹرعاصم پرتشدد کے الزامات کی تردید کردی
ڈاکٹرعاصم پرکوئی تشدد اورجبر نہیں کیا گیا، ترجمان رینجرز
ترجمان رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر ڈاکٹرعاصم کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے گئے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکٹرعاصم نے تفتیشی ٹیم پرادویات کھلا کربیان ریکارڈ کرانے کا الزام عائد کیا جوحقیقت کے منافی ہے۔ ڈاکٹرعاصم پر کوئی تشدد اورجبر بھی نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرعاصم کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات حقائق کےمنافی ہیں جب کہ ڈاکٹرعاصم نے دوران حراست، سماعت اورضمانت کے بعد ایسے الزامات عائد نہیں کیے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔