لانڈھی جیل سےایک بھارتی ماہی گیر فرارہوگیا

غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات


ویب ڈیسک February 11, 2013
آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ سنگین ہے اور اس معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لانڈھی جیل سےایک بھارتی ماہی گیر فرارہوگیا جبکہ غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔


آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے لانڈھی جیل سے بھارتی ماہی گیر کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیل سے قیدی کے فرار ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔


آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ سنگین ہے اور اس معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیر کو چند دن پہلےسمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |