لانڈھی جیل سےایک بھارتی ماہی گیر فرارہوگیا جبکہ غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے لانڈھی جیل سے بھارتی ماہی گیر کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیل سے قیدی کے فرار ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ سنگین ہے اور اس معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیر کو چند دن پہلےسمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔