جنرل ظہیرکی امریکی حکام سے ملاقاتیںڈرون حملوں کامعاملہ اٹھایا

پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ملاقاتوں پرکسی قسم کے تبصرے سے گریزکیا

پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ملاقاتوں پرکسی قسم کے تبصرے سے گریزکیا۔ فوٹو فائل

MUMBAI:
آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے ورجینیا میں قائم امریکی سی آئی اے کے ہیڈکوارٹرز میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ، پاک افغان سرحدی معاملات اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ثناء نیوزکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اور دیگر سی آئی اے حکام سے ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ڈرون حملوں کے مسئلہ پربات چیت کی۔ انھوں نے امریکی انٹیلی جنس حکام سے ڈرون حملوںکا مسئلہ اٹھایا۔ آن لائن کے مطابق سی آئی اے اور پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ملاقاتوں پرکسی قسم کے تبصرے سے گریزکیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story