نوازشریف کا بدھ کوجی ٹی روڈ کے ذریعے لاہورجانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم کی روانگی کےشیڈول میں تبدیلی کافیصلہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی خواہش پر کیاگیا، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک August 05, 2017
نواز شریف موٹر وے کے بجائے اب براستہ جی ٹی روڈ بدھ کو لاہور جائیں گے فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کو موٹر وے کے بجائے بدھ کو بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی زیرقیادت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈاکٹر آصف کرمانی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب،امیر مقام، طلال چوہدری، دانیال عزیز پرویز رشید اور مصدق ملک نے شرکت کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی رو سے میاں نوازشریف کی کل براستہ موٹروے لاہور روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ نوازشریف اب 9 اگست کو بدھ کی صبح 9 بجے جی ٹی روڈ سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے تمام تر انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی لاہور روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگی تنظیموں ، عہدیداروں ، ایم این ایز، ایم پی ایز اور لیگی کارکنوں کی خواہش اور مطالبے پر کیا گیا ہے تاکہ کارکنان اور عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد شرکت کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔