پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کی کمی کردی گئی


ویب ڈیسک August 05, 2017
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا، وزیر خزانہ — فوٹو : فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق 6 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے کمی کردی گئی ہے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 6 اگست سے 31 اگست تک مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 69.8 روپے اور ڈیزل کی قیمت 77.40 روپے ہوگی جبکہ دیگر تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ عام طور پر پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان ہر مہینے کی 30 یا 31 تاریخ کو کیا جاتا ہے تاہم نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں بھی تاخیر ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |