بھارتی نوعمر ہاکی پلیئر نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی

ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسٹیشن سے قبل اچانک ایک لڑکی ٹرین کے سامنے آگئی تھی


Sports Desk August 05, 2017
ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسٹیشن سے قبل اچانک ایک لڑکی ٹرین کے سامنے آگئی تھی ۔ فوٹو : فائل

ابھرتی ہوئی بھارتی نیشنل ہاکی پلیئر جیوتی گپتا کی ریلوے لائن سے لاش ملی ہے۔

بیس سالہ جیوتی گپتا کے بارے میں پولیس کو یقین ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جب کہ یہ واقعہ ہریانہ کے ریواڑی اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا

چندی گڑھ، جے پور انٹرسٹی ایکسپریس کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسٹیشن سے قبل اچانک ایک لڑکی ٹرین کے سامنے آگئی، اس نے بریک لگانے کی کوشش کی مگر وہ لڑکی زد میں آچکی تھی، ڈرائیور کی رپورٹ پر پولیس نے جیوتی گپتا کی لاش موقع سے اٹھائی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔