کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاداب کا عمدہ آغاز

کامران اکمل صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے


Sports Desk August 05, 2017
کامران اکمل صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے . فوٹو : فیس بک

کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے 2 وکٹیں لیں۔

کیریبئن پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے سینٹ لوشیا اسٹارز کو9 وکٹ سے ہرا دیا، شاداب خان نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے 2 وکٹیں لیں، کامیاب ٹیم نے 133 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا، میک کولم نے 27 بالز پر 58 رنز بنائے جب کہ منرو نے 66 رنز کیلیے 39 گیندوں کا سہارا لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یاسرشاہ کا شاداب خان کومشورہ

اس سے پہلے سینٹ لوشیا کی ٹیم 9 وکٹ پر132 رنز بنا سکی تھی، کامران اکمل صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شاداب خان نے 2 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔