ٹیکس مقدمہ رونالڈو نے اسپین چھوڑ کرانگلینڈ واپس جانے کا ارادہ ظاہر کردیا

رونالڈو پر آف شور کمپنی کے ذریعے 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کیے جانے کا الزام ہے


Sports Desk August 05, 2017
رونالڈو پر آف شور کمپنی کے ذریعے 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کیے جانے کا الزام ہے : فوٹو: فائل

رئیل میڈرڈ کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپینش عدالت میں کہا ہے کہ وہ یہاں ٹیکس مسائل کے سبب انگلینڈ واپس جانا پسند کریں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے اسپین چھوڑ کرانگلینڈ واپس جانے کا انکشاف اسپینش ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں کیا، اسٹار فٹبالر گزشتہ دنوں ٹیکس چوری مقدمہ قائم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے، ان پر آف شور کمپنی کے ذریعے 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کیے جانے کا الزام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :رونالڈو کی کشتی پر ٹیکس حکام کا دھاوا

رونالڈو کا اصرار ہے کہ انہوں نے اپنی امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی کو چھپانے کیلیے کوئی 'خصوصی انتظام' نہیں کیا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں قصوروار ثابت ہونے پر رونالڈو کوکم از کم 28 ملین یورو جرمانہ اور ساڑھے 3 برس جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔