راحت علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

والد نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بیٹے کو سہرا باندھا اور دعائیں دیں


والد نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بیٹے کو سہرا باندھا اور دعائیں دیں ۔ فوٹو : ٹویٹر

ٹیسٹ کرکٹر راحت علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

خوشگوار اننگز شروع کرنے کیلیے راحت علی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ایک ہفتے کی چھٹی ملی ہے۔ دولہا بنے راحت علی جب اپنے دوستوں اور رشتہ دار باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے میرج ہال پہنچے تو وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

قبل ازیں واپڈا ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سہرا بندی ہوئی۔ والد نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بیٹے کو سہرا باندھا اور دعائیں دیں۔ واضح رہے کہ راحت علی کی اہلیہ ایم ایس سی فزکس جب کہ سسر ایک میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں۔ دولہا نے سرخ رنگ کا کلہ جب کہ ڈارک میرون کلر کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔