پشاور طالبان مخالف امن لشکر کے سربراہ کے بیٹے فائرنگ سے جاں بحق

ڈاکٹر تحسین اللہ صافی کا تعلق مہمند ایجنسی میں صافی تحصیل سے ہے۔


Tribune Correspondent February 11, 2013
دو مسلح حملہ آوروں نے ڈاکٹر تحسین اللہ صافی کو بدنی کے علاقے میں ان کے کلینک کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

امن لشکر کے سربراہ کے بیٹے ڈاکٹر تحسین اللہ صافی پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔


ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ دو مسلح حملہ آوروں نے ڈاکٹر تحسین اللہ صافی کو بدنی کے علاقے میں ان کے کلینک کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا، انہیں فوری لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔


ڈاکٹر تحسین اللہ صافی کا تعلق مہمند ایجنسی میں صافی تحصیل سے ہے جہاں ان کے والد طالبان مخالف امن لشکر کے سربراہ ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر صافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


واضح رہے کہ پشاور میں گزشتہ چند ماہ میں 2 اہل تشیع ڈاکٹرز کو قتل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں