افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے 50 طالبان ہلاک
فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع موسیٰ خیل میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد تباہ
ISLAMABAD:
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 50 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلعی پولیس کے سربراہ گلاب منگل نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع موسیٰ خیل میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے، حملے میں طالبان کے ٹھکانے کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت تباہ کر دیا گیا۔
دوسری طرف صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں جمعہ کے روز طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 40 طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔دریں اثنا افغانستان میں نیٹو اہلکار اور افغان پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران 2 افغان اہلکار ہلاک اور نیٹو اہلکار زخمی ہو گیا۔
علاوہ ازیں ترجمان افغان پولیس کے مطابق نیٹو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نیٹو اہلکاروں نے فائرنگ کی۔