میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ایک بار پھر کارروائی شروع

6 بدھسٹوں کی ہلاکت کے بعد متعدد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا،عالمی میڈیا


APP August 06, 2017
میانمار کی حکومت کو ہمسایہ مسلم اکثریتی ملکوں کیساتھ مل کرمہاجرین کے بحران کا حل نکالنا چاہیے، او آئی سی۔ فوٹو: فائل

میانمار کی فوج نے ایک بار پھر روہنگیا مسلمانوں کیخلاف بھرپور کارروائی شروع کردی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریاست رکھائین میں یہ کارروائی 6 بدھسٹوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہے، انھوں نے متعدد مسلمانوں کو گرفتار کیاہے، بتایا جاتا ہے کہ مشتعل دیہاتیوں نے 2 درجن سے زیادہ افسروں کا گھیراؤ کرلیا، پولیس نے بھی ان کا مقابلہ کیا اور 40سے 50 تک انتباہی گولیاں چلائیں جبکہ ہجوم نے ان پر غلیل، لاٹھیوں اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمان اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرے، بیان میں او آئی سی کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت کو ہمسایہ مسلم اکثریتی ملکوں کیساتھ مل کرمہاجرین کے بحران کا حل نکالنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں