67ویں ’’ بافٹا‘‘ ایوارڈز کا میلہ فلم ’’آرگو‘‘نے لوٹ لیا
بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’’لیس میزرایبل‘‘ میں اداکاری پر این ہیتھوے کو دیا گیا۔
لندن میں کووِنٹ گارڈن کے رائل اوپرا ہاؤس میں منعقد ہونے والے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس '' بافٹا'' کے67ویں ایوارڈز کی تقریب میں اداکار اور ہدایتکار بین ایفلک کی فلم ''آرگو'' کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
اسی طری بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم لنکن کے مرکزی اداکار ڈینئیل ڈے لیوس کو دیا گیاجب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پچاسی سالہ فرانسیسی اداکارہ امانویلہ ریوا کو ان کے فلم آمور میں مرکزی کردار پر دیا گیا ہے۔ فلم ''لیس ا میزرایبل'' کو اب تک چار ایوارڈز دیے گئے ہیں جن میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اداکارہ این ہیتھوے کے لیے، بہترین میک اپ، بہترین ساؤنڈ اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن شامل ہیں۔اس کے بعد تین ایوارڈز فلم'' آرگو ''کو دیے گئے جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بین ایفلک کے لیے اور بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ شامل ہے۔
ان ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی فلموں میں سر فہرست امریکی خانہ جنگی کے زمانے پر بننے والا جنگی ڈرامہ لنکن تھی جسے دس نامزدگیاں ملیں۔بافٹا ایوارڈز کی تقریب گزشتہ سات سال سے لندن کے رائل اوپرا ہاؤس کووِنٹ گارڈن میں منعقد ہورہی ہے۔اس تقریب کے میزبانی کا فریضہ سٹیفن فرآئی نے انجام دیا۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ''لیس میزرایبل'' میں اداکاری پر این ہیتھوے کو ملا جب کہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ کرسٹوف والٹز کو فلم جینگو انچینڈ میں دیا گیا۔جمیز بانڈ کی فلم 'سکائی فال' کو بہترین برطانوی فلم کا ایوراڈ ملا۔مختلف اہم درجہ بندیوں میں ایوارڈ یافتگان یوں ہیں۔