سیف سے دور جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتیکرینہ

سال رواں میرے لئے بے شمار خوشیاں لے کر آیا ہے، کرینہ کپور۔

کرینہ اس بار ویلنٹائن ڈے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ نہیں منائیں گی۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ سیف سے دور جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔


انھوں نے کہا کوئی پل ایسا نہیں جو میں انھیں یادکیے بغیر گزاروں ۔کرینہ نے کہا کہ سال رواں بے شمار خوشیاں لے کر آیا ہے ۔قبل ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اس بار ویلنٹائن ڈے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ نہیں منائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں شادی کے بعد سیف اور کرینہ کا پہلا ویلنٹائن ڈے ہوگا۔

ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ انھوں نے سیف کو ان کی زندگی کا بہترین تحفہ اکتوبر میں دے دیا جب انھوں نے شادی کی اب سیف کی باری ہے کہ وہ انھیں ویلنٹائن ڈے پر تحفہ دیں لیکن وہ ویلنٹائن ڈے پر بھوپال میں اپنی آنے والی فلم'' ستیہ گرہ ''کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گی اور یہ دن وہ امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور ہدایتکار پرکاش جھا کے ساتھ منائیں گی۔
Load Next Story