راوی میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب کاشتکاروں کی نقل مکانی
سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی متاثر
دریائے راوی میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں اور کاشتکار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے راوی میں نچلے درجہ کا سیلاب آگیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ متعدد کاشتکاروں کے گھر بھی پانی کی زد میں آگئے اور متاثرہ علاقوں سے کسانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
سیلاب کی وجہ سے مل فتیانہ، حویلی تارا، محمد شاہ ،خان دا چک، جھلار سگلہ اور دیگر علاقے زیر آب آنے کے نتیجے میں معمولات زندگی بھی متاثر ہوگئے ہیں۔