پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے شہبازشریف

نوازشریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک August 06, 2017
نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنانوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کیلیے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہے، ملکی ترقی وخوشحالی کیلیےنوازشریف کی بے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنانوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے جب کہ وہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔