ایکسپریس کی خبر کا نوٹس محکمہ تعلیم میں بھرتیاں منسوخ

ڈی ای او رمضان سہتو سے وضاحت طلب، ملوث افرادکیخلاف کارروائی ہوگی،جمال مصطفیٰ


Nama Nigar February 12, 2013
ڈی سی جمال مصطفیٰ نیایکسپریس کو بتایا کہ محکمہ تعلیم میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر بندش عائد ہونے کے باوجودجتنی بھی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

نو شہرو فیروز ضلع میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر بندش عائد کیے جانے کے باوجود کی گئی بھرتیوں سے متعلق ایکسپریس کی خبر پر ڈپٹی کمشنر جمال مصطفیٰ نے نوٹس لے لیا،تمام بھرتیاں منسوخ کردیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سے وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نو شہروفیروزمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رمضان سہتو نے سیاسی بنیادوںپر محکمہ تعلیم میں مختلف اسامیوں پر بندش عائد ہونے کے باوجود اساتذہ کی بھرتیاں کی تھیں اور اس سے متعلق خبر روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہوئی تھی، خبر کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا۔



ڈی سی جمال مصطفیٰ نیایکسپریس کو بتایا کہ محکمہ تعلیم میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر بندش عائد ہونے کے باوجودجتنی بھی بھرتیاں کی گئی ہیں وہ تمام آرڈرز کو منسوخ کردیا گیاہے جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رمضان سہتو سے وضاحت طلب کر لی ہے اور جو افسران غیر قانونی عمل میں ملوث ہونگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں