ایوان بالا وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے وزیراعظم

ایوان بالا کا قانون سازی میں کردارقابل تعریف ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک August 06, 2017
ایون بالا کا قانون سازی میں کردارقابل تعریف ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ایوان بالا پارلیمنٹ کا لازمی حصہ اور وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے۔

سینٹ کے45 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا پارلیمنٹ کا لازمی حصہ اور وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے، ایوان بالا کا قانون سازی میں کردارقابل تعریف ہے جب کہ وفاق کی اکائیوں کی بہتر نمائندگی سے ریاست مضبوط ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایوان بالا میں ریاست کی تمام اکائیوں کو مساوی نمائندگی حاصل ہے، توقع ہے سینٹ وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں