نوازشریف نااہلی کے بعد جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیںعمران خان

سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے نوازشریف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 06, 2017
نوازشریف کرپشن بے نقاب ہونے پرہی قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے عمران خان۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے تحقیقات کے بعد متفقہ فیصلہ دیا تاہم سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے نوازشریف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔



نوازشریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جلوس کے ہمراہ لاہور جانے کے اعلان پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا منصوبہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے تحقیقات کے بعد متفقہ فیصلہ دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کا بدھ کوجی ٹی روڈ کے ذریعے لاہورجانے کا فیصلہ



عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے نوازشریف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں، نوازشریف اپنی نااہلی کے بعد پورا جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جب کہ نوازشریف کرپشن بے نقاب ہونے پرہی قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں