پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلیے پرعزم ہوںمائیکل ڈوڈمین

عبدالستار ایدھی،نثارکھوڑو،شرجیل میمن،سرداراحمد،جام مدد، مجید عزیز ودیگرکی شرکت


Staff Reporter August 03, 2012
عبدالستار ایدھی،نثارکھوڑو،شرجیل میمن،سرداراحمد،جام مدد، مجید عزیز ودیگرکی شرکت, فوٹو ایکسپریس

نئے امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے کہا ہے کہ وہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری، پاکستان کے معاشی استحکام اور سول سوسائٹی کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلیے پرعزم ہیں،وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر سیاستدانوں اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

مائیکل ڈوڈ مین نے کہا کہ شہر کے سیاستدانوں اور کاروباری حضرات سے یہ پہلی ملاقات ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ آئندہ آنے والے دنوں میں وہ بہتر انداز میں ایک کام کرسکیں گے، افطار ڈنر میں سندھ کی اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی،جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی رہنماعبدالستارایدھی، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، شرجیل میمن، توقیر فاطمہ بھٹو،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سردار احمد، ڈاکٹر صغیر احمد، مسلم لیگ فنکشنل کے جام مدد علی، قوم پرست رہنما جلال محمود شاہ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما شہریار مہر، معروف صنعتکار مجید عزیز، زبیر موتی والا اور ماہر معاشیات قیصر بنگالی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |