کینسراسپتال کیخلاف سیاست اخلاقی اقدارکی پامالی ہےپرویزالٰہی

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کاجوحال کیاہے وہ’’عوامی خدمت‘‘ کی منہ بولتی تصویرہے


Numainda Express August 03, 2012
ہپنجاب میں سرکاری اسپتالوں کاجوحال کیاہے وہ’’عوامی خدمت‘‘ کی منہ بولتی تصویرہے۔ فائل فوٹو

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ن لیگ کوعمران خان کے قائم کردہ شوکت خانم کینسراسپتال جیسے فلاحی ادارے کواپنی روایتی انتقامی سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے،ان کی جانب سے اسپتال کو نشانہ بنانانہایت افسوسناک اورسب سے بڑی اخلاقی گراوٹ ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ کینسر کے مریضوں کی مثالی خدمت کرنے والے جدیداسپتال کے خلاف سیاست نہایت قابل مذمت،سیاست میں اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال اوراخلاقی و سماجی اقدارکی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ پرویزالٰہی نے کہاکہ شوکت خانم اسپتال ایک غیرسیاسی اورعوامی خدمت کافلاحی ادارہ ہے جہاں پربلاامتیازکینسرکے لاکھوں مریضوں کوعلاج معالجے کی اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور مستحق مریضوں کامفت علاج بھی کیاجاتا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کے خلاف الزامات کی مہم سے عمران خان کوتو شاید کوئی نقصان نہ پہنچے لیکن کینسرکے مریضوں اوربالخصوص مستحق مریضوں کوضرور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوںکی عادت ترک کر دیں، پنجاب میں حکومت نے اسپتالوں اور مریضوں کا جو حال کیاہے اور ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث سرکاری اسپتالوں کی جو حالت زارہے ، وہ ''عوامی خدمت'' کی منہ بولتی تصویرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں