اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا نواز شریف
احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا جب کہ احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف سے جڑواں شہروں کے تاجروں نے ملاقات کی ، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اسی لیے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا تاہم عوام نے پاناما فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، اربوں لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے جب کہ آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی، کیا پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سب سمجھتا ہوں اور وقت آنے پر بہت کچھ بولوں گا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، عوام نے مینڈیٹ دیا سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے جب کہ احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اورجذبہ ہی ان کا سرمایہ ہے، ڈیڑھ سال کے بہیمانہ احتساب اور تین نسلوں کے احتساب کے باوجود ایک پائی کی خوردبرد ثابت نہیں ہوسکی اور وہ ایمانداری کا یہی سرٹیفکیٹ لے کر عوام کے پاس جارہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کی خدمت کی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں کسی کرسی کی کوئی خواہش نہیں لیکن وہ ناانصافی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی پالیسیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا جبکہ پورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے توانائی منصوبوں پر دن رات کام کیا اور اب صرف ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت 2013 میں آئی تو پورے ملک میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش کی گئی لیکن آئندہ حکومت میں آکر وہ اس سازش کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔