ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کی پیش کش

انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور دورہ پاکستان کیلیے ورلڈ الیون کے متوقع کوچ ہوں گے، برطانوی میڈیا

انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور دورہ پاکستان کیلیے ورلڈ الیون کے متوقع کوچ ہوں گے، برطانوی میڈیا ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کا دورہ کرنے والی مجوزہ ورلڈ الیون کے ہر رکن کو 1 لاکھ ڈالر دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور دورہ پاکستان کیلیے ورلڈ الیون کے متوقع کوچ ہوں گے، اسکواڈ کا انتخاب بھی اینڈی فلاور ہی کریں گے۔ آئندہ ماہ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے ہر کھلاڑی کو 75 ہزار پاﺅنڈز (ایک لاکھ ڈالر تقریباً) کی پیش کش کی گئی ہے، سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ دبئی میں لگے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان

انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی افسر ریگ ڈکیسن نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، ڈکیسن سیکیورٹی رپورٹ اگلے ہفتے پلیئرز ایسوسی ایشن کے حوالے کریں گے جس کی روشنی میں کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا جائے گا۔ آئی سی سی کو امید ہے کہ ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story