شہرسے12ہزارٹن کچرا روزانہ جمع ہوتا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

شہر کا لینڈ کنٹرول 20 مختلف اداروں کے پاس ہونے سے کئی مسائل درپیش ہیں


Staff Reporter February 12, 2013
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے کہا کہ کراچی میں ہر روز 12 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتاہے جسے ٹھکانے لگانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور 18ٹائونز کو خود کار طریقہ کار اور جامع پالیسی اپنانا ہوگی۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹرمحمد حسین سید نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 24 بلدیاتی ادارے پرائمری سطح پر 12 ہزار ٹن کچرا جمع کرتے ہیں۔

جنھیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 3 مختلف لینڈ فل سائٹ پر پہنچایا جاتا ہے ،یہ بات انھوں نے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی ،اجلاس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر ڈیوڈ ، سینئر منیجر اربن ڈیولپمنٹ اینڈ واٹر پلان اینڈ سینیٹیشن سائوتھ ایشیا ریجن، سینئر اربن اسپیشلسٹ سائوتھ ایشیا ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ فاطمہ زہرا شاہ ،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان افتخار قائم خانی، چیف آفیسر گلشن اقبال ٹائون شفیق الرحٰمن، ڈائریکٹر جنرل فارن آفیئرز عتیق بیگ اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔



انھوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلیے ترکی، برطانیہ اور ایران کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے جبکہ برطانیہ کے ادارے کک کنسلٹنٹسی سالڈ ویسٹ پر کراچی کی جامع اسٹیڈی رپورٹ تیار کررہی ہے جو اگلے 3 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ کراچی میں ہر روز 12 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتاہے جسے ٹھکانے لگانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور 18ٹائونز کو خود کار طریقہ کار اور جامع پالیسی اپنانا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی دنیا کے 10 بڑے شہروںمیں شامل ہے اس شہر کا لینڈ کنٹرول 20 مختلف اداروں کے پاس ہونے سے کئی مسائل درپیش ہیں ،مختلف ادارے اپنا کام انجام نہیں دیتے جس کی تمام تر ذمے داری کے ایم سی پر عائد ہوتی ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کے ایم سی پر صرف بڑی بڑی شاہراہوں کی ذمے دار ہے،اندرونی سڑکوں اورگلیوںکی صفائی متعلقہ ٹائونزکرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں