انٹر سال اول اور دوئم کے امتحانی فارم جمع کرانیکی تا ریخ میں توسیع

جامعہ اردوکے تحت بی ایڈ سال اول ودوم کے امتحانات14فروری سے شروع ہونگے

کراچی یونیورسٹی میں ایم اے پرائیویٹ کی رجسٹریشن 7مارچ تک ہوگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سال اول اور دوئم جبکہ سال اول ودوم باہم (کمبا ئن ) کے ریگولر اور پرائیویٹ کامرس، آرٹس، ڈپلومہ آف فزیکل ایجوکیشن، بینیفٹ کیسز، امپروومنٹ آف ڈویژن اور اضافی مضامین کے سالانہ امتحانات کیلیے امتحانی فارمزجمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات عمران خان چشتی کے مطابق ان تمام گروپس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بدھ 6 فروری تھی جس میں طلبا و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلیے توسیع کردی گئی، اب یہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے بدھ13 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔



اردو یونیورسٹی کے ڈاکٹر سید محمد ضیا کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے تحت ہونے والے نیشنل ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کے نتائج 13فروری کو این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری کیے جا ئیں گے، یہ ٹیسٹ وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ جات بی بی اے ، فارم ڈی،بی ایس ان کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، مائیکرو بائیلوجی، جغرافیہ ، کمپیوٹر سائنس، ارضیات اور ایم ایس سی ان کمپیوٹر سائنس میں داخلے کے لیے لیا گیا ہے ، وفاقی اردو یونیورسٹی کے نا ظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے اعلان کے مطابق جامعہ اردو کے تحت ہونے والے بی ایڈ سال اول و دوم کے امتحانات جمعرات14فروری سے شروع ہوں گے .


بی ایڈ سال اول کا پہلا پرچہ14 فروری کو پاکستان کا تعلیمی تناظر،16فروری تعلیمینفسیات، 19فروری تنظیم مدرسہ،21فروری تعلیمی عمرانیات/کمپیوٹر کی تعلیم اور23 فروری کو تدریس اسلامیات،تدریس مطالعہ پاکستان ہوگا اور بی ایڈ سال دوم کا پہلاپرچہ 15 فروری تعلیمی پیمائش و جائزہ ، 18فروری نصاب و ہدایت ،20 فروری ما حولیا تی تعلیم،22 فروری رہنمائی و مشاورت اور 25 فروری کو تدریس اردو/ انگریزی ہوگا ، امتحانات کے اوقات دوپہر2بجے تا 5 بجے شام اور جمعہ ڈھا ئی تا ساڑھے5 بجے شام جبکہ امتحانی مرکز ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس بنایا گیا ہے.

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی اے، بی کام ، ایم اے( پرائیویٹ ) مدارس اور ہومیو پیتھک کے طلبہ کے امتحانی فارم 15 فروری تا 15مارچ تک نیشنل بینک ، اردو یونیورسٹی برانچ گلشن اقبال اور الائیڈبینک با با ئے اردو روڈ برانچ میں وصول کیے جا ئیں گے، بی اے سال اول و دوم ، بی کام سال اول و دوم ، ایم اے سال اول و دوم ، خصوصی امتحان برائے مدارس ، ہومیو پیتھک کی فیس1500 روپے اور بی اے سال اول و دوم( بوتھ ) اور بی کام سال او ل و دوم (بوتھ) کی فیس2600روپے مقرر کی گئی ہے، جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے فائنل کے سالانہ امتحانات 2011 کے نتائج جاری کردیے ہیں.

اعلامیے کے مطابق نتائج کا تناسب 45.35 فیصد ہے،جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجوں میں بی اے،بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوئم میں داخلے کے لیے فارم 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 فروری اور 1ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری تا21 مارچ تک کالجوں میں وصول کیے جائیں گے اسی طرح انرولمنٹ کے فارم 26 مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے اور 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 مارچ تا 17 اپریل تک کالجوں ہی میں وصول کیے جائیں گے.

جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کا انعقاد 18 فروری سے ہورہا ہے تمام پرچے دوپہر 2 تا5 بجے شام نیوکلاس روم فیکلٹی آف سائنس (نزد فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ) جامعہ کراچی میں ہونگے،جامعہ کراچی کے تحت بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے کا انعقاد 19 فروری سے ہورہا ہے تمام پرچے دوپہر 2 تا5 بجے شام نیوکلاس روم فیکلٹی آف سائنس (نزد فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ) جامعہ کراچی میں ہونگے،جامعہ کراچی کے تحت ایم اے پرائیویٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں 2500 روپے فیس کے ساتھ 7مارچ تک توسیع کردی گئی ہے، طلبہ ایم اے،ڈبل ایم اے رجسٹریشن اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے رجسٹریشن فارم کیلیے جامعہ کراچی کے بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ سے رجوع کرسکتے ہیں ،تبدیلی مضمون کے لیے بھی ان ہی تاریخوں میں 500 روپے کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
Load Next Story