غیرملکی دوروں میں سویٹ ہومزکی اہمیت اجاگر کرینگےحنا کھر

بہارہ کہو میں پاکستان سویٹ ہوم کادورہ، وزیرخارجہ نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے


Numainda Express August 03, 2012
بہارہ کہو میں پاکستان سویٹ ہوم کادورہ، وزیرخارجہ نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ فائل فوٹو

وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ بین الاقوامی دوروں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں پاکستان بیت المال کے پاکستان سویٹ ہومز کواجاگر کیاجائے گا۔زمردخان کی سربراہی میں سویٹ ہومزکایہ منصوبہ پاکستان بیت المال کی کامیابی کی درخشاں مثال بن چکاہے،گزشتہ روزنے بہارہ کہو میں پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پرحنا کھرنے کہا کہ یہاں آکر مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔

بچوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے تاکید کی کہ وہ اپنی توجہ تعلیم کی طرف دیں،انہوںنے کہاکہ میں زمردخان کویقین دلاتی ہوںکہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے جن ممالک کابھی دورہ کرونگی وہاںپاکستان سویٹ ہومز کی اہمیت کواجاگرکیا جائیگا۔قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال زمردخان نے وزیرخارجہ کوبتایااس منصوبے کے تحت آج تک تقریباً 3000ہزاربچے پاکستان سویٹ ہومزمیں آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں