محمد عامر کی 5 وکٹیں ایسکس کی یارکشائر کےخلاف پوزیشن مستحکم

پیسر کی شاندار بولنگ کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی

پیسر کی شاندار بولنگ کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی . فوٹو سوشل میڈیا

انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے یارکشائر کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ایسکس کی پوزیشن مستحکم کر دی۔


پیسر کی شاندار بولنگ کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایڈم لیتھ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔

محمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، جیمی پورٹر نے 3 جب کہ روی بوپارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایسکس نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 99 رنز بنا لیے ہیں۔
Load Next Story