ون ڈے رینکنگ بولرز میں پاکستان کا راج برقرار سعید اجمل نمبر ون

حفیظ آل رائونڈرز میں سرفہرست، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی تیسری پوزیشن۔


Sports Desk February 12, 2013
حفیظ آل رائونڈرز میں سرفہرست، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی تیسری پوزیشن۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ بولرز میں پاکستان کا راج برقرار رہا، سعید اجمل سرفہرست اور محمد حفیظ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

نائب کپتان کا آل رائونڈرز میں پہلا نمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بولنگ اٹیک کو ہمیشہ سے دنیائے کرکٹ میں اہم مقام حاصل رہا اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے، پیر کو جاری شدہ نئی ون ڈے رینکنگ میں سعید اجمل سب سے آگے اور ان کے بعد محمد حفیظ موجود ہیں، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن نے کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، انھوں نے انفرادی بہترین 740 ریٹنگ پوائنٹس بھی حاصل کیے، سیریز میں 21.88 کی اوسط سے9 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی پیسر کلنٹ میک کے پہلی بار10 بہترین بولرز میں شامل ہو گئے،7 درجے ترقی نے انھیں ساتویں پوزیشن دلائی۔



بیٹسمینوں میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا سب سے آگیاور کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز دوسرے نمبر پر ہیں، بھارتی ویرت کوہلی کی تیسری پوزیشن بھی برقرار رہی،کینگرو بیٹسمین شین واٹسن نے6 سیڑھیاں اوپر چڑھ کر آٹھویں پوزیشن اپنے نام کرلی، وہ حال ہی میں فٹنس مسائل سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آئے اور کیریبیئن سائیڈ کیخلاف 3 میچز میں 66 کی اوسط سے198 رنز بنائے۔

آل رائونڈرز میں حفیظ بدستور سرفہرست اور ان کے بعد شکیب الحسن و واٹسن کا نمبر آتا ہے۔ ٹیموں میں بھارت بدستور سب سے آگے اور انگلینڈ دوسری پوزیشن پر ہے، ہوم سیریز میں 5-0 سے فتح نے نمبر 3 آسٹریلیا کو تین ریٹنگ پوائنٹس دلا دیے، دھونی الیون سے اس کا محض تین پوائنٹس کا فاصلہ ہے، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی،آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے سبب 4 پوائنٹس گنوانے والی ٹیم ویسٹ انڈیز بھی ساتواں نمبر پر براجمان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں