قائد اعظم ٹرافی گروپ اے میں راولپنڈی سرفہرست

بی میں لاہور شالیمار سب سے آگے، رضوان احمد اور عاطف مقبول بہترین بیٹسمین و بولر۔


Sports Reporter February 12, 2013
بی میں لاہورشالیمار سب سے آگے، رضوان احمد اور عاطف مقبول بہترین بیٹسمین و بولر۔ فوٹو فائل

قائد اعظم ٹرافی میں سپر ایٹ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں راولپنڈی سرفہرست اورسیالکوٹ دوسرے نمبر پر ہے۔

گروپ بی میں لاہور شالیمار پہلے اور کراچی بلوز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ مجموعی طور پر بیٹنگ میں حیدرآباد کے رضوان احمد جبکہ بولنگ میں کراچی وائٹس کے عاطف مقبول سرفہرست ہیں، رضوان نے7 میچز میں4 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے673 رنز بنائے، کراچی بلوز کے اکبر رحمان7میچز میں دو سنچریوں اور 3 ففٹیزکی مدد سے657 رنز کے ساتھ دوسرے، راولپنڈی کے عمر وحید 570 رنز تیسرے نمبر پر ہیں، کوئٹہ کے علی اسد564 چوتھے اور حیدرآباد کے شرجیل خان 496 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔



بولنگ میں کراچی وائٹس کے عاطف مقبول50 وکٹوں کے ساتھ پہلے،لاہور شالیمار کے اعزاز چیمہ40 پلیئرز کو آئوٹ کر کے دوسرے، لاہور راوی کے عدنان رسول34 وکٹ تیسرے اور اسلام آباد کے نصراللہ خان 28 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ دریں اثنا سپرایٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز منگل سے ہوگا۔ گروپ اے میں اسلام آباد اور سیالکوٹ ریجن کا میچ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔ گروپ بی میں حیدرآباد اور لاہور راوی کا سامنا نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں ہونا ہے،لاہور شالیمار اور کراچی بلوز کا میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں