جوکووک عالمی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب

رچرڈ گیسکوئٹ سڈ ڈی فرانس اوپن جیت کر ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔


AFP February 12, 2013
رچرڈ گیسکوئٹ سڈ ڈی فرانس اوپن جیت کر ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ فوٹو : اے ایف پی

نووک جوکووک اے ٹی پی ٹینس رینکنگ میں اس بار بھی عالمی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ اتوار کو سڈ ڈی فرانس اوپن کی صورت میں سال کے دوسرے ٹورنامنٹ کو جیت کر ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

چلی میں ایک اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں آنے کے باوجود سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال ابھی تک پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں، ابتدائی4 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی، راجر فیڈرر ، اینڈی مرے اور ڈیوڈ فیرر اسپینش کھلاڑی کی واپسی کے سامنے حائل ہیں، عالمی رینکنگ میں 73ویں نمبر پر موجود ارجنٹائن کے ہوراسیو زیبولاس نے نڈال کو کم بیک ٹورنامنٹ میں 6-7 (2/7)، 7-6 (8/6) اور 6-4سے شکست دی تھی۔



کروشیا کے میرن کلک نے ہوم گراؤنڈ پر تیسری مرتبہ زغرب اوپن میں آسٹرین جرگن میلزر کو 67منٹ میں 6-3، 6-1 سے ہرا کر 12ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ اے ٹی پی ورلڈ ٹاپ 20 کی تفصیل یہ ہے، نووک جوکووک (سربیا) 12,960پوائنٹس، راجر فیڈرر (سوئٹزرلینڈ) 10,265، اینڈی مرے (برطانیہ) 8,480، ڈیوڈ فیرر (اسپین) 6,865، رافیل نڈال (اسپین) 5,550، تھامس برڈیچ (جمہوریہ چیک) 4,575، جوان مارٹن ڈیل پورٹو (ارجنٹائن) 4,210 ، جو ولفریڈ سونگا (فرانس) 3,515، جینکو تاسپروچ(سربیا) 3,125، رچرڈ گیسکوئٹ (فرانس) 2,925، نکولس الماگرو (اسپین) 2,695، میرن کلک (کروشیا) 2,210، ملس رونک (کینیڈا) 2,305، جائلز سائمن (فرانس) 2,235، جون مناکو (ارجنٹائن) 2,220، جون اسنر (امریکا) 2,125، اسٹینیسلاس سیپی (اٹلی) 1,765، فلپ کوہلشریبر (جرمنی) اور سام کیوری (امریکا) 1,695 پوائنٹس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں