کرپشن کے چیمپئنز کیلیے پھندا تیار کیا جارہا ہے ذوالفقار مرزا

زیریں سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرکے کاشتکاروںکو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا، سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ

زیریں سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرکے کاشتکاروںکو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا، سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ۔ فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد ملک کو مال مفت دل بے رحم کی طرح لوٹ کے کھانے والے کرپٹ حکمرانوں کا انجام بھی قریب ہے، کرپشن کے چیمپئنز کے لیے پھندا تیار کیا جارہا ہے۔


ذوالفقار مرزا نے جھڈو کے قریب ملک محمد اشرف کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے چیمپئنز کے لیے پھندا تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر رمضان کاکیپوٹو، عطا اﷲ شاہ بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام مایوسی کا شکار نہ ہوں، اچھے دن آنیوالے ہیں، سندھ سے غلامی کا دور رخصت ہونیوالا ہے۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ضلع میرپورخاص اور بدین کے ٹیل کے علاقوں میں پانی کا بحران پیدا کرنے، علاقے کی زرعی معیشت کو تباہ اور کاشتکار طبقہ کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا ہے، اللہ ایسے ظالم حکمرانوں سے ضرور پوچھے گا جو پانی بند کر کے لوگوں کی روزی روٹی اور ان کے بچوں سے منہ کا نوالہ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو تبدیلی کا سبق میں نے پڑھایا ہے، صوبے میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے، ظالم حکمران ضرور اپنے انجام سے دوچار ہوں گے۔
Load Next Story