کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو بارش کا امکان

کراچی میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

راجستھان میں موجود بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل ہوگا فوٹو: فائل

OTTAWA:
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ابر آلود ہے، یہ سسٹم منگل کی شام سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تھر، میرپور خاص، حیدر آباد اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بوندا باندی ہوگی جب کہ 9 اور 10 اگست کو بھی بارشوں کا امکان ہے۔
Load Next Story